منااکھیلی۔6؍فروری (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ شہر کی عوام کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ چٹگوپہ ٹی ایم سی کا سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ کو پیش کرنے کے سلسلے میں ابتدائی عوامی میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔یہ میٹنگ 10؍فروری صبح 11:30 بجے ٹی ایم سی ہال چٹگوپہ میں منعقد ہوگی۔ لہٰذا رجسٹرڈ ہاؤسنگ ویلفیئر ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشنز اور رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیمیں( تجارتی اور صنعتی )اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں، اور تمام معززین شہر چٹگوپہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں اور سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ اس بات کی اطلاع ستیش گڈے چیف آفیسر میونسپل کونسل چٹگوپہ نے دی ہے۔
