کلبرگی۔ 6؍فروری (راست): ضلع گلبرگہ انتظامیہ کی جانب سے ایوارڈیافتہ نوجوان خواجہ سراج الدین انعامدار اپنے والدمحترم جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے 4؍فروری کو سرکاری اردولوور پرائمری اسکول شانت نگر ، بھنکور تعلقہ چیتاپور ضلع کلبرگی میں میرمعلمہ اور اسٹاف کی موجودگی میں طلبہ وطالبات میں اردو سے انگریزی گرامرس ، اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتابیں ، انگریزی ، کنڑاگرامرس اور کنڑا انکلیپی تقسیم کی ۔ میرمعلمہ صاحبہ نے خواجہ سرتاج الدین انعامدار کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ گلبرگہ سے تشریف لاکرایک نوجوان کوسرکاری اسکول کے طلبہ میں کتابیں تقسیم کرناخوش آئنداقدام ہے۔ دوسرے نوجوانوں کوبھی اس طرف فوری توجہ دینا چاہیے۔
