حیدرآباد 17/ فروری(مشرقی آوازجدید): جمعیۃ علماء تلنگانہ کے زیراہتمام(SIR) انفارمیشن اینڈ ٹرینگ کیمپ پروگرام زیر صدارت حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ بتاریخ: 17/فروری 2026 ؁مطابق 28/شعبان 1447؁ھ بروز منگل بوقت صبح 9/تا دوپہر 2/ بجے بمقام مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم ٹولی چوکی حیدرآباد منعقد ہوا۔
عزیزم محمد اکرم سلمہ متعلم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم ٹولی چوکی کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر گفتگو فرمائی اور انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہمیشہ سے ہر موڑ پر قوم وملت کی خدمت کرتے ہوئے آئی ہے اور ہر نازک سے نازک مسئلہ میں قوم کا سہارا پن کر ان کی مدد کی ہے۔ ماہ اپریل میں ہمارے ریاست تلنگانہ میں(SIR ) شروع ہونے کی خبریں اخبارات کے ذریعہ عوام الناس تک پہونچ رہے ہیں۔ اور یہ(SIR ) کا عمل دوسری ریاستوں میں شروع ہوچکا ہے۔ ہم کو خواب غفلت میں رہنا نہیں ہے۔ ہمارے پاس جو کاغذات نہیں ہے، یا جو کاغذات ہے اس میں ناموں اور مقام کی یا اور دیگر جو بھی غلطیاں ہے اس کو کسی بھی قسم کی لاپرواہی کے بغیر جلد از جلد درست کرالیں ۔اور ہمارے افراد خاندان، پڑوسی دوست احباب کے پاس کاغذات درست نہیں ہے ان کی بھی فکر کریں، ہمارے جمعیۃ علماء کے ضلعی صدرو نظمائے اعلی اور کارکنان جمعیۃ اپنے اپنے اضلاع میں sir کے متعلق رضاکارانہ خدمت انجام دے رہے ہیں اور ضلعی سطح پر اس کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری پروگرام میں مصروف عمل ہے۔انشاءاللہ تعالی رمضان المبارک میں تلنگانہ کے تمام اضلاع، منڈل اور تعلقہ جات کے مساجد میں  کانٹر  لگا کر کاغذات کی درستگی کا کام شروع کیا جائے گا ۔رمضان المبارک کے بعد تمام اضلاع میں ضلع سطح پر ٹرینگ پروگرام کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
مولانا عبد المقتدر مسعود صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء حلقہ چندائن گٹہ نے SIR کے متعلق مدلل مفصل اوراپنے  منفرد انداز میں پرزنٹیشن کو پیش کیا۔ محترم مجیب صاحب ایڈوکیٹ ضلع کریم نے کہا کہ عوام الناس SIR کے تعلق سے ابھی بھی غفلت میں ہے اور حکومت سے جو عملہ اس میں کام کررہا ہے وہ خود ان چیزوں سے واقف نہیں ہے۔ ہمارے پڑھے لکھے نوجوان کو چاہئے کہ ہم اپنے خاندان اور محلہ میں اس سلسلہ میں کام کرے۔ اور انٹرنیٹ کے ذریعہ بہت سادہ مواد حاصل کرکے مدد لے سکتے ہیں ۔ اور انہوں نے اضلاع سے تشریف لائے ہوئے لوگوں کا تشفی بخش جوابات بھی دیئے۔
محترم محمد عبد المعز صاحب جنرل سیکرٹری می سیوا سنٹر تلنگانہ نے SIR  کی تیاری کس طرح کرے اگر آپ کے پاس کاغذات  ہے مگر اس میں غلطیاں ہیں تو اس کو کس طرح درست کرے۔ اگر نہیں ہے تو کس طرح حاصل کرے اس سلسلہ میں نہایت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اہم کاموں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
اس اجلاس میں مفتی یونس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مولانا قطب الدین صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک،  مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد،  محترم یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میٹرچل، مولانا مصباح الدین صاحبصدرجمعیۃعلماءحلقہ ٹولی چوکی،مولانامحمدعمرمحی الدین صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے تقریبا( 150) نوجوان نے شرکت کی۔ ۔ مفتی محمد یونس صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے