کلبرگی۔ 18؍فروری (پریس نوٹ): جناب خواجہ فرالدین انعادار کلبر گی کی پریس نوٹ کے بمو جب کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن شاخ یاد گیرکی جانب سے مثالی ٹیچرس ایوارڈ،کیلنڈر کا رسم اجراء اورٹی ای ٹی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو تہنیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد بتاریخ ۵۱ فروری کیاگیاتھا جس کاآغاز قرأت کلام پاک سے کیاگیا۔ حافظ سید فرقان نے کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کی جبکہ حمد باری تعالیٰ نکہت شیخ معلمہ نے پیش کی اور نعت شریف بدرانسابیگم نے پیش کی۔اس جلسے کی صدارت ضلع صدر کراٹا یادگیر عارف احمد تماپوری کی زیر نگرانی انجام دیاگیا۔جلسہ میں استقبالیہ کلمات وقاراحمدکلور جنرل سکریٹری نے پیش کئے ۔ مہمانوں نے بھی اپنے زرین خیالات پیش کیے ۔ محمد تجمل صاحب کرناٹک کونسل ستیہ وادی، ڈاکٹر رفیق سوادگر ، واحید میاں، عبدالکریم نالواری، عبدالکریم ٹیپوسلطان، عبدالکریم داود صاحب، منصورافغان صاحب، اردو ای سی او گلبرگہ سالار مسعود گُلاب شاہ،ذاکر چبنور، گلبرگہ کے معروف محب اردو سماجی کارکن ، خواجہ فرید الدین وظیفہ یاب محکمہ پولیس ، خواجہ معین الدین،وائس پرنسپل جونئیر کالج، عثمان با شاہ ، یادگیر ضلع کنڑا کے ضلعی صدر راگھویندرا، سید ضیاء الرحمن،تعلقہ صدر، محمد یونس،بیوپاری،شورا پور، مرتضیٰ پٹیل،ڈائٹ لکچرر، یادگیر کے ای سی اوحافظ پٹیل سابقہ سی آرپی خادم اظہر، محمد انور، محمد یونس شاہ پور، محمد اسماعیل،نائب صدر شوراپور، عبدالعلیم گولکھنڈی، بشیر احمد، محمد عارف الحسن معلم، اکبرعلی، محمد یاسیر، محمد جمیل احمد، سوم ریڈی، شرن سیوا،سکریٹری وغیرہ ۔نظامت کے فرائض محمدذاکر،عظمت انسا بیگم اور بی بی حاجرہ نے بخوبی انجام دیا۔ ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ پانے والے مندرجہ ذیل اساتذہ کی فہرست اس طرح ہے۔ عظمت انسا بیگم،سی بی ہائی اسکول شاہ پور،بی بی حاجرہ،معلمہ سروال تعلقہ شاہ پور، رضیہ بیگم،معلمہ خواص پور،شاہ پور، محمد شکیل احمد،گورنمنٹ،کنیا تماپور تعلقہ، شوراپور، علی احمد بیڈسوگل،ہائی اسکول کیمباوی تعلقہ،شوراپور، صابرہ بیگم،گورنمنٹ اردو،وسطانیہ مدرسہ جالی بنچی،شوراپور، شاہیدہ پروین،گورنمنٹ اردو،تحتانیہ مدرسہ گوگی ضلع یادگیر، انیس فاطمہ،گورنمنٹ،ہائی اسکول،ضلع یادگیر،اور نکہت پروین،گورنمنٹ اردو وسطانیہ کندگور ۔کیلنڈرکارسم اجراانجام دیاگیا۔ ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اوراس کے ساتھ ساتھ وظیفہ ہاب اساتذہ کرام کو بھی گلپوشی کی گئی۔اورنظامت کے فرائض کو ذاکر عظمت انسا بیگم اور بی بی حاجرہ نے بخوبی انجام دیا گیا سید ضیاء الرحمن کے شکریہ کے فرائض کے ساتھ جلسے کا اختتام پذیر ہوا۔
