چکھلی ضلع بلڈانہ 22 فروری (ذوالقرنین احمد): سینٹ جوزف انگلش ہائی اسکول، بلڈانہ کی جماعت نہم کی طالبہ مس رِدا ابرار خان (عمر 14 سال) نے مہاراشٹر اسٹیٹ لیول سائنس ماڈل میکنگ مقابلہ 2026 میں پہلا انعام حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ مقابلہ 20 فروری 2026 کو شیواجی سائنس کالج، چکھلی میں منعقد ہوا۔انہوں نے یہ اعزاز اپنے ماڈل “AI اسمارٹ مرر اسسٹنٹ” کے لیے حاصل کیا۔یہ ماڈل انتہائی جدید، عملی اور مؤثر ثابت ہوا، جسے ججز اور عوامی ناظرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔اس مقابلے میں پورے مہاراشٹر سے 400 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور 200 سے زیادہ سائنسی ماڈلز پیش کیے گئے۔یہ کامیابی اسکول، والدین اور ضلع بلڈانہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے