منااکھیلی۔21؍فروری (عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھو پاٹل نے ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے اپنے دورہ کے دوران کچھ گاڑیوں کو روکا اور معائنہ کیا ۔ کہاجاتاہے کہ یہ گاڑیاں کلبرگی ضلع سے غیر قانونی طور پر ریت لا رہی تھیں۔ ولکھنڈی دیہات کے قریب ایم ایل اے سدھو پاٹل نے ایک گاڑی روکی جو بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر ریت لے جارہی تھی ۔ کہاجارہاہے کہ نمبر پلیٹ پر بھی غلط نمبر لگا کر غیر قانونی گاڑیاںاس طرف چلائی جارہی ہیں ۔ رکن اسمبلی سدھوپاٹل نے نہایت ہی برہمی سے کہا کہ ضلع (ڈپٹی کمشنربیدر) اور تعلقہ انتظامیہ (تحصیلدار ہمناآباد) ریت کی نقل و حمل کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے چٹگوپہ پولیس اسیشن کے پی ایس آئی پر گرم ہوتے ہوے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی گاڑیاں چلائی جارہی ہے اور پولیس کیا کررہی ہے؟ چٹگوپہ پی ایس آئی بسوالنگ موقع پر پہنچے اورکہا جارہاہے کہ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا۔ ہمناآباد میں ہوچکایہ ایک واقعہ ہے لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی ۔ اس طرح کی گاڑیاں چٹگوپہ تعلقہ کے دیگر دیہاتوں میں بھی بغیر نمبر پلیٹ کے چلائی جارہی ہیں۔ عوام الناس کا کہناہے کہ منااکھیلی پولیس اسٹیشن حدود میں بھی لال پتھر کی غیر قانونیسپلائی ہوتی ہے جن کی گاڑیوں پر زیادہ تر نمبر پلیٹ ہی نہیںلگائے جاتے ،کیا اپنی ہی پارٹی (بی جے پی ) کے ہمناآباد کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھو پاٹل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیدر جنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلندربیلداڑے بھی اپنے حلقہ بیدر جنوب میں دورہ کرتے ہوئے ایسی گاڑیوں کوپولیس کے ذریعہ ضبط کرائیں گے ؟ بیدر جنوب کی عوام جاننا چاہتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے