منااکھیلی۔25؍فروری(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے منگلگی دیہات کے حمید اللہ انگلش میڈیم اسکول کے طلباء وطالبات نے کلبرگی کے چندر شیکھر اسٹیڈیم میں جاری دوسرا کلیان کرناٹک کراٹے چیمپئن شپ سال 2026 کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے کلبرگی کے چندر شیکھر اسٹیڈیم میں منعقدہ اس کھیل میں حمید اللہ انگلش میڈیم اسکول کے بچوں نے کراٹے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول اور منگلگی دیہات کا نام روشن کیا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں لڑکوں کے زمرے میں ساتویں جماعت کے آرنو ولد شنکر نے اول مقام حاصل کیا۔نہم جماعت کے اویس الدین قادری ولد ایم اے قادری نے دوسری اور ساتوی جماعت کے سید محبوب ولد سید الطاف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح لڑکیوں کے زمرے میں نہم جماعت کی پریتی ولد سنجو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا اور 8ویں جماعت کی طالبہ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
