بیدر۔ 25؍فروری (پریس نوٹ): سابق کونسلر او رمعروف سماجی کارکن جناب نبی قریشی ساکن مستعید پورہ بیدر کو عیدگاہ سنی بیدر کی انتظامی کمیٹی کارکن نامزد کیاگیاہے۔ ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرناٹک اسٹیٹ بورڈآف اوقاف کے حکمنامہ کے مطابق جناب نبی قریشی تین سال کی معیاد کے لئے رکن منتخب کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 16؍افراد (صدر، نائب صدور، سکریڑی ، خازن اور اراکین سمیت) کی انتظامی کمیٹی میں مزید 5افراد کو نامزد کرتے ہوئے جملہ 21؍افراد پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں نبی قریشی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے