بیدر۔ 2؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): محبِ اردو، سرگرم جہدکاراور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے آج 2؍مارچ11؍ویں روزے کو بیدر پہنچ کر عربی مدرسہ میں پڑھنے والے طالب علم محمد ابوالاعلیٰ کوانگلش گرامر کی دوکتابیں انگلش۔ اردوپیش کیں۔ جس میں خصوصیت سے ہائی اسکول گرامر کورس شامل ہے۔ جناب خواجہ فریدالدین گلبرگہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 110کیلومیٹر کافاصلہ طئے کرکے بیدر پہنچ کر کتابیں دینے اور طلبہ سے بات چیت کرکے ان کی تعلیمی ترقی میں دیگر طریقوں سے بھی مددکرنے کاطریقہ انہیں دوسروں سے ممتاز ومنفر دبناتاہے۔ یہ کام وہ گذشتہ 4 دہائیوں سے انفرادی طورپر کررہے ہیں۔ ان ہی کے نقشِ قدم پر ان کے فرزند خواجہ سراج الدین انعامدار بھی چلنے لگے ہیں۔ جب کہ خواجہ فریدالدین انعامدار کے دادا حضرت محمد حسین انعامدار  اپنی حیات میں اسی طرح کے دیگر سماجی کام کیاکرتے تھے،والد محترم خواجہ بہاء الدین انعامدار نے بھی سماجی کام کو حرزِ جاں بنائے رکھا۔ گویا انہیں یہ کام ورثہ میںملاہے اور انھوں نے اپنے دادا اور والد سے ملے ورثہ کو اپنے فرزند میں کامیابی سے منتقل کیاہے۔ چار پیڑھیوں کی یہ کوشش کہاجاتاہے کہ رنگ لارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ خواجہ فریدالدین انعامدار کی تمام کاوشوں خصوصاً ماہ ِ رمضان میں کی جارہی کوششوں کو نتیجہ خیز بنائے اور ان کے اخلاص کو قبول فرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے