جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او بگدل کی برادران وطن کے ساتھ مشترکہ افطار پارٹی

بیدر۔ 2؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): ہر سال کی طرح اس سال بھی برادران وطن و برادران ملت کے لئے جماعت اسلامی ہند،و ایس آئی او بگدل کی جانب سے اتوار کو نالے حیدر درگاہ بازار بگدل میں مشترکہ دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مولانا محمد مصباح الدین رشادی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس افطار میں محمد ذاکرحسین صاحب ہمناآبادنے کنڑا زبان میں مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک انسان کو صبر، برداشت اور خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ روزہ صرف عبادت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور اخلاق کی بہتری کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک جگہ جمع ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب سے پہلے انسان ہیں اور انسانیت سب سے بڑا رشتہ ہے۔ موصوف نے کہا کہ اسلام میں روزہ دوسروں کی بھوک اور تکلیف کا احساس دلاتا ہے، اسلام دراصل محبت خدمت اور امن کا پیغام دیتاہیں۔  ہمارا ملک بھارت مختلف تہذیبوں اور عقیدوں کا گہوارا ہے ، اور ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مل جل کر رہنا چاہیے۔ تقریب کی نظامت  انجینئر یحییٰ نے ادا کی اور افتتاحی کلما ت محمد اقبال غازی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر ) نے انجام دیا۔ جماعت اسلامی ہند بگدل  کے ارکان و کارکنان ،(  (SIO, SYM & HRS یونٹ ممبران کے علاوہ  (PSI ) بگدل محمد محبوب صاحب مغربی ، محمد بشیر صاحب سوداگر، محمد قیام الدین صاحب، عبدالحق صاحب، محمد منظور صاحب، محمد حنا ن غازی، محمد مجیب سوداگر، محمد ضمیر الدین محمد معین قریشی، ڈاکٹر ہادی، محمد نوشاد سوداگر کے علاوہ برادران وطن کثیرتعداد میں شریک تھے۔ یہ پریس نوٹJIHاور ایس آئی اوبگدل کے ذرائع نے روانہ کی ہے۔ اگر اس پریس نوٹ میںبرادران وطن کے نام بھی شامل ہوتے تو ایک اچھا تاثر عوام تک پہنچتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے