مارچ  11کو ریاستی سطح پر زبردست احتجاج – ‘بنگلور چلو’ کا پمفلٹ جاری 

بیدر۔ 2؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): پروفیسر بی کرشنپا کے ذریعہ قائم کردہ کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی ریاستی کمیٹی کی قرارداد کے مطابق بنگلورو میں ریاستی سطح پر ایک بڑے احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2026-27 کے ریاستی بجٹ میں دلتوں کی آبادی کے مطابق 24.1 فیصد فنڈز مختص کیے جائیں۔ فنڈز کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت دیگر جائز مطالبات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس تناظر میں 11؍ مارچ 2026 بروز بدھ بنگلورو کے فریڈم پارک میں ریاستی سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور تنظیم نے ’بنگلورو چلو‘ کی کال دی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے کارکنوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔اسی تناظر میں آج بیدر شہر کے سیاحتی مقام پر اس کا پمفلٹ ریلیز پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی کے ضلع کنوینر دھن راج مصطفی پور، ایس کنوینر گنڈپا جیوتی، انیل کامبلے، اوراد تعلقہ کنوینر جئے پرکاش علیگری، ملکارجن برادار، راجکمار شندے اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے