بیدر۔ 7؍مارچ (راست): دانت کا سڑنا اور دانت میں دردکا ہونا اب عام بات ہے لیکن اس کے علاج کی طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔ فوری علاج کے ذریعہ دانتوں سے خون بہنا ، دانتوں میںدرد، یا دانت میں لگنے والے کیڑے ، دانتوں کاسڑنا اور دیگر عوارض سے چھٹکار اپایاجاسکتاہے۔ SOMAQمیڈیکل اینڈ ڈنٹل کلینک کی ڈاکٹر رابعہ عبدالبصیر بی ڈی ایس، ایم ڈی ایس، پی ایچ ڈی
(Periodontics) نے بتایا ہے کہ وہ شہر بیدر میں روزانہ 8؍بجے تا 10؍بجے شب دو گھنٹوںکے لئے دانتوں کی مفت تشخیص کریں گی۔ یعنی ماہ رمضان میں دوگھنٹے تک مفت خدمات انجام دی جائیں گی۔ کوئی بھی اپنے دانتوں کی تشخیص کے لئے رجوع کرسکتاہے۔ ڈاکٹر رابعہ نے تشخیص سے استفادہ کرنے کے بعد دعاؤں سے نوازنے کی اپیل بھی کی ہے۔ کلینک کا پتہ یوںہے ۔ فورٹ (ٹسکر) روڈ جبارکالونی، بیدر۔ زائد تفصیلات کے لئے فون نمبر 441863-08482 اور واٹس ایپ نمبر 7349741863 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے