کوہیر 7/مارچ (مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر میونسپل کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم پروفیسر محمّد نظیر صاحب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی انکے فرزند ڈاکٹر محمّد شعیب کی جانب سے کوہیر میں واقع HP پیٹرول پمپ کے احاطہ میں دعوتِ افطار اور دعوتِ طعام کا اہتمام کیا جس میں کوہیر کے اطراف و اکناف کے روزے داروں اور تمام تاجرین و بلا مذہب ملت کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی بعد ازاں لوگوں نے مرحوم پروفیسر نظیر صاحب کے لیے مغفرت اور درجات بلندی کے لیے دعا فرمائی۔
واضع رہے کہ محمّد شعیب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال غریب غرباء میں اپنے والدِ محترم کی یاد اور ایصال ثواب کی نیت سے ہزاروں لوگوں میں رمضان راشن کڈز کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔۔۔

