ظہیرآباد/ کوہیر 8 مارچ(مشرقی آوازجدید): کوہیر میونسپلٹی ایریا سرکاری دواخانے میں آج سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کوہیر ہسپتال کے زیراہتمام 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے لیے حفاظتی HPV ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔
افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی کوہیر میونسپل چیرمین شری ایم اشوک، وائس چیرمین ایم ڈی  حنان جاوید ،اور مقامی کونسلرز کوہیر ۔ ڈاکٹر نوین کمار، میڈیکل آفیسر ڈگوال تھے اس موقع پر بلال پور  پی آئی سی۔ طبی عملے کو HPV ویکسین دی گئی۔ واضح رھےکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس پروگرام کو خواتین میں کینسر کی روک تھام کے اقدام کے طور پر منعقد کر رہی ہیں۔
یہ HPV ویکسین ان لڑکیوں کو دی جائے گی جو 14 سال کی عمر پوری کر چکی ہیں (مارچ 2011 اور مارچ 2012 کے درمیان پیدا ہوئیں)۔ یہ پروگرام CA/C ہے۔ یہ پروگرام ایک ماہ تک کوہیر سرکاری دواخانے میں جاری رہیگا۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر نے تمام عوام سے گزارش کی ہے کہ 14 سال کی بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
اس پروگرام میں منگلا پا واہا ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایکسٹینشن آفیسر این نرسمہا، این شوبھارا این نرنجن ایم ایل ایچ پی ڈبلیو، اے این ایم ڈبلیو، ایکاچیلا، سی ایچ سی۔ NOR، C نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے