ظہیرآباد/نیالکل 8مارچ (مشرقی آوازجدید): نیالکل منڈل کے موضع حدنور کو منڈل کا رتبہ دینے کے لیے مستقر موضع حدنور کے عوام نے رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش کمار شیٹکار کو ایک یاد دواشت پیش کی.قبل ازیں موضع حدنور کے سرپنچ مسٹر پروین کمار نے رکن پارلیمنٹ کی شالپوشی و گلپوشی کی. انہوں نے یاددواشت میں موضع حدنور کے التواء مسائل موضع حد نور تا موضع رام تیرتھ تک بی، ٹی روڈ کی تعمیر اور موضع حدنور مستقر کے لیے سی سی سڑکوں کی تعمیر اور ڈرینیج کے مسائل کے حل کے لیے ایم پی فنڈس سے بجٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا. اس موقع پر بھاسکر ریڈی، موضع حدنور کے بی آر ایس ایس پارٹی قائدین راجکمار، شبیر خان، وجئے، سبھاش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔

