منااکھیلی۔16/فروری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے منااکھیلی میں جناب محمد معراج سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی کی جانب سے بروز ہفتہ ایک پروقار افطار اور بعد نمازِ مغرب طعام کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نوجوان اور اہلِ محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افطار سے قبل مولانا معیزالدین صاحب رشادی نے رفت انگیز دعا فرمائی
افطار وقت کے ساتھ ہی شرکاء نے کھجور پھل اور مشروبات سے روزہ افطار کیا اس کے بعد باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی اور پھر منظم انداز میں طعام کا اہتمام دیکھنے کو ملا ۔
اس موقع پر جناب سید خیر الدین حوالدار سابق رکن گرام پنچایت، سید قدیر سابق نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی ، سید مبین سابق رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد معراج ناگنکھیری سابق رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد سراج جنرل اسٹور اور دیگر لوگ موجود تھے ۔
