ظہیر آباد -17/ مارچ(مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے زیر اہتمام 16/ مارچ کو مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ محلہ خان ظہیرآبادمیں امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی چوتھی طاق رات میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر کاانعقاد عمل میں آیاجس میں جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے جو انسانوں کےلئے سراسر ہدایت ہے قرآن کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے رمضان کی بابرکت رات میں اپنے کوتاہیوں سے نادم ہوکر اللہ کی نصرت چاہنا چاہیےجناب حافظ وسیع اللہ نیشنل سیکریٹری ایس آئی او نے اپنے خصوصی خطاب بعنوان ” رمضان کے نوجوانوں اور سماج پر اثرات ” کے دوران مسجد اشاعت اسلام کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی او ر ان کے حق میں دعا خیر کیا مزید کہا کہ اللہ اس مسجد کو اشاعت اسلام کا اور دعوت وتبلیغ کا مرکز بنائے اور قرآن کا پیغام بندگان خدا تک پہونچا نے کے مواقع عطا فرمائے اور انھوں نے کہاکہ شب قدر ایمان واحتساب کی رات ہے یہاں اپنا جائزہ لینا ہے کہ اب تک ہم نے کیا کیا ہماری زندگی میں ہر سال آتا رہا ہم نے اپنی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن اس رمضان سے ہم واضح تبدیلی آنی چاہیے رمضان روزہ اور قرآن کے اثرات اپنی زندگیوں پر پڑنی چاہئے تاکہ اس نئے عزم سے نجات کاسامان ہو اوروآخرت میں سرخرو ہوسکیں بعدتراویح اس طاق رات میں پروگرام کاآغاز سید امتیاز تنظیمی سیکریٹری کےدرس قرآن سے ہوا محمد ارشاد سکریٹری ڈویژن موسی نگر نے حقوق انسانی اور اسلام پر تقریر پیش کی محمد عمر فاروق نے ترانہ پیش کیا فواد بخش صدر یونٹ ایس آئی او نے نظامت کی رقت انگیز دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین امیر مقامی ظہیر آباد ساوتھ سید عبدالروف معززین مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی نماز تہجد پڑھی گئی انفرادی عبادات بھی کی گئیں سحر کا معقو ل نظم کیا گیا۔۔۔
