حیدرآباد۔ 19؍مارچ (سخاوت علی نظامی): محمد سعدعلی ولد محمد شاہد علی ساکن زیبا باغ ، آصف نگر نے 8سال کی عمر میں 28؍رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ محمد سعدعلی کے والدین نے دعا فرمائی کہ ہمارے بیٹے کاروزہ اللہ رب العزت قبول فرمائے اورہمارے فرزند کے لئے دین ودنیا کی رہنماکرے۔ آمین۔ اس پرمسرت موقع پر چچا ، ماموں ، نانانانی ، ودیگر تمام عزیزواقارب نے محمد سعدعلی کے ایمانی جذبہ کی ستائش کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ واضح رہے کہ محمد سعدعلی دراصل مرحوم محمد ریاست علی بیدری کے پوتے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے