منااکھیلی۔ 3؍اپریل (عبدالقدیر لشکری): معزز حکومت کی ہدایت کے مطابق، اس کے ذریعے چٹگوپہ تعلقہ کے تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بھارتی مردم شماری 2027 کی کارروائی کا پہلا مرحلہ یکم اپریل سے 15 مئی تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران گھروں کی فہرست سازی اور مکانات کی شماری کا کام انجام دیا جائے گا۔یہ معلومات چٹگوپہ کے تحصیلدار جناب منجوناتھ نے ایک پریس بیان میں فراہم کیں اورکہاکہ اس بار مردم شماری دو مراحل میں ہوگی، جس کے پہلے مرحلے میں مکانات کی فہرست اور ان سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خود شماری (Self-Enumeration)کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کے لیے مرکزی حکومت نے ایک ویب پورٹل (http://se.census.gov.in)تیار کیا ہے۔ گھر کا کوئی بھی فرد 15 سے 20 منٹ کے اندر اس پورٹل کے ذریعے اپنے گھر کی مکمل تفصیلات بھر کر خود شماری کر سکتا ہے۔ خود شماری مکمل ہونے کے بعد ایک آئی ڈی (ID) جاری کی جائے گی۔ جب مردم شماری کرنے والا عملہ (Enumerator) آپ کے گھر آئے، تو انہیں یہ آئی ڈی فراہم کرنی ہوگی۔ یہ آئی ڈی موبائل یا ای میل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے ۔عملے کی آمد پر یہ آئی ڈی ان کے ساتھ شیئر کرنا لازمی ہے۔تحصیلدار صاحب نے واضح کیا کہ عملہ ان معلومات کی تصدیق کر کے اسے حتمی ڈیٹا میں شامل کرے گا، اور حکومت کا یہ تمام عمل بالکل مفت ہے۔لہٰذا، تعلقہ چٹگوپہ کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر مردم شماری کے اس عمل میں حصہ لے کر حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے روشن مستقبل کے لیے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے