بیدر۔ 3؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے کانگریس قائدین باگل کوٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس امیدوار امیش میٹی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔
باگل کوٹ حلقہ کے تحت مچکنڈی گاؤں میں، ڈسٹرکٹ گارنٹی امپلیمنٹیشن اتھارٹی کے صدر امرت راؤ چمکوڈ، کانگریس بیدر ساؤتھ یونٹ مہم کمیٹی کے صدر نرسپا جانکنور، سدرام اور دیگر نے جمعرات کوعوام سے کانگریس کے لیے ووٹ مانگے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ میں دی گئی ہے۔
