بیدر۔ 14/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری):  بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش 14/اپریل کو صبح بیدر شہر کے نوآباد میں واقع بی جے پی آفس میں منایا گیا۔ ڈاکٹر بی آر کی تصویر پر پھول چڑھاکر پوجا کی گئی۔ اس موقع پر ضلع صدر سومناتھ پاٹل، ریاستی سکریٹری و ایم ایل اے ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، قانون ساز کونسل کے سابق اسپیکر رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، بی جے پی لیڈر ایشور سنگھ ٹھاکر، سٹی یونٹ صدر ششی ہوسلی، ضلع نائب صدر بسواراج پوار، مسز لمبنی گوتم، مسز اُلہاسنی مداڑے،مہانندا پاٹل، وجے لکشمی کاؤڈگاؤں،گنیش بھوسلے، راجکمار نعمت آباد، گروناتھ جینتیکر اور دیگر قائدین موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ضلع میڈیا انچارج شرینواس چودھری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے