کَلبرگی(راست): ملک کے عظیم رہنما، آئینِ ہند کے معمار اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکرؒ کی 135ویں یومِ پیدائش کے موقع پر “وائس آف ویمنز” کی جانب سے ایک بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کی جانب سے عوام کے لیے ٹھنڈے پینے کے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا، جو خدمتِ خلق اور انسانیت کی بہترین مثال ہے۔ مقررین نے ڈاکٹر امبیڈکرؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو مساوات، انصاف اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔
تقریب کی صدارت شہناز اختر نے کی، جبکہ دیگر اہم اراکین میں عرفانہ پروین، شیلا گائیکواڑ، انورادھا نائک، امینہ پٹیل اور تحنیت فاطمہ شامل تھیں۔

