بیدر۔ 12؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے بینکنلی گاؤں میں پیر کو چار دکانوں میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔دکانوں کے مالک اجے سنگھ چوہان نے بتایا کہ ان کا جنرل اسٹور، کرانہ، خالص پانی کا یونٹ اور بھوانی ماتا مندر کے پیچھے واقع آئس کریم اور جوس کی دکان بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ میں جل کر خاکستر ہوگئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیںلاکھوں روپئے کانقصان ہواہے۔تحصیلدار رویندر داما اور گاؤں کے منتظم نے منگل کو جائے حادثہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔
معاوضہ کا مطالبہ:۔ او بی سی آرمی ضلع یونٹ کے صدر تانا جی ساگر اور ورکنگ صدر راجکمار تلیکر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ سے متاثر اجے سنگھ چوہان کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کیا جائے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
