ظہیرآباد -13/مئی(نمائندہ): جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ کے سیکریٹری سید امتیاز کے بموجب مسجد اشاعت اسلام راشدہ اسد متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں  بتاریخ 16/مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ایک خطاب عام انتہائی اہم عنوان پر "حقیقت قربانی اور امت مسلمہ رکھا گیا ہے جس میں حیدرآباد کے مشہور ومعروف مقرر مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر وخطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم کا خصوصی خطاب ہوگا۔ خواتین کےلئے مختص مسجد سیلار میں نظم رہے گا۔ امیر مقامی محمد قیصر غوری نے معززین شہر مرد وخواتین سے شرکت و استفادہ کی پر خلوص خواہش  کی ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے