(میم عین لاڈلہ)

نہایت ہی مسرت کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کانکی نارہ اردو گرلس ہائی اسکول کا ہائر سیکنڈری رزلٹ شاندار رہا۔ مجموعی طور پر کل 34 طالبات فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئیں ۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ ساجدہ خاتون کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ فائیو کی فہرست درج ذیل ہے ۔

1۔ آفرین بنتِ محمد جہانگیر کل مارکس 456 یعنی 91.2 فیصد

2 ۔ توسیع پروین بنتِ صابر حسین کل مارکس 431 یعنی 86.2 فیصد

3۔ارم صبا بنتِ سلطان احمد کل مارکس 423 یعنی 84.6 فیصد

4۔ سہانا خاتون بنتِ محمد اسرافیل کل مارکس 411 یعنی 82.2 فیصد

5۔ صائمہ پرویز بنتِ پرویز عالم کل مارکس 408 یعنی 81.6 فیصد

تمام بچیاں قابلِ مبارک باد اور قابلِ تحسین ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے