بلرامپور(نامہ نگار): ریاست میں شدید ہیٹ ویو (لو) کے قہر کے پیش نظر مدرسوں میں تعلیمی سرگرمیاں (پڑھائی لکھائی) معطل رکھنے کے سلسلے میں رجسٹرار اتر پردیش مدرسہ تعلیمی پریشد، لکھنؤکی جانب سے مورخہ 22 مئی 2026 کو تمام ضلعی اقلیتی بہبود افسران کے نام جاری حکم نامہ کے پیش نظر ضلع میں تعلیمی سلسلہ منقطع رہے گا۔
واضح رہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس وقت غیر معمولی طور پر شدید ہیٹ ویو اور لو کا قہر جاری ہے، جس کے پیش نظر کئی اضلاع کو "ریڈ فلیگ” (ریڈ الرٹ) کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس شدید گرمی اور لو کی وجہ سے طلبہ کی صحت پر برے اثرات پڑنے کا قوی امکان بنا ہوا ہے۔لہٰذا رجسٹراراتر پردیش مدرسہ تعلیمی پریشد، لکھنؤانجنا سروہینے "ریڈ فلیگ” زمرے میں شامل اضلاع اور ایسے دیگر اضلاع جہاں شدید گرمی اور لو کا اثر ہےہدایت دی ہے کہ وہاں متعلقہ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی اجازت سے، ان کے ذریعہ طے شدہ اگلی مدت تک، ریاست میں چلنے والے دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح مدرسوں میں بھی پڑھائی کا کام معطل رکھا جائے۔
