محمدآباد گوہنہ مئو قربانی ہر اس مسلمان پر واجب ہے جو مالک نصاب ہے چاہے مرد ہو یا عورت،، قربانی کا ذکر قرآن مقدس میں موجود ہے اپنے رب کے لئے قربانی کرو اور نماز پڑھو واضح رہے کہ قربانی کے ایام میں قربانی کے علاوہ دوسرا کوئی عمل قربانی کا متبادل نہیں ہے –
بعد نماز جمعہ معروف قلمکار جاوید بھارتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی بہت سے مذاہب میں رائج ہے لیکن اس کا طریقہ اس کے مقاصد اس کے نام مختلف ہیں لیکن مذہب اسلام کے اندر جو قربانی ہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے حبیب کو قربانی کرنے کا حکم دیا اور رسول پاک نے قربانی کی اور اپنی امت کو قربانی کرنے کا حکم دیا اس سے قربانی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ میں گوشت ہڈی یہ کچھ بھی نہیں پہنچتا ہے بلکہ قربانی کرنے والے کا تقویٰ اس کا اخلاص اس کی نیت اور اس کا جذبہ ایثار پہنچتا ہے اس لئے آپ قربانی کریں تو ریاکاری اور نمائشی طور طریقوں سے بچیں بس اللہ کی رضا کے لئے قربانی کریں۔
جاوید بھارتی نے کہا کہ آج کچھ لوگ قربانی کو آلۂ کار بناکر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا چاہ رہے ہیں اور سیاست کی روٹی سیکنا چاہتے ہیں ایسے مکاروں سے ہوشیار رہیں اور ان کے بہکاوے میں نہ آئیں پورے ملک کا مسلمان گائے کی قربانی سے پرہیز کرے تاکہ ملک حاسدین کے حسد اور مفسدین کے فساد سے محفوظ رہے اور فرقہ پرستوں کے حوصلے پست ہو جائیں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ کچھ مسلمان بھی اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کے لئے جان بوجھ کر مسلمانوں کو غلط مشورہ دے رہے ہیں حالانکہ سچائی یہ ہے کہ وہ مسلمان ہو کر بھی مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہیں بلکہ وہ مسلمان اور اسلام دشمن طاقتوں کی ایجنٹی کرتے ہیں جاوید بھارتی نے کہا کہ ہمیں اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے یہ قربانی باپ بیٹے کی آپسی محبت پھر دونوں کی رب کائنات سے سچی محبت کی عظیم الشان یادگار ہے اور ہمیں اس یادگار کو برقرار رکھنا ہے یہی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید اختر بھارتی رکن مجلسِ شوریٰ مدرسہ عربیہ فیض العلوم محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے