ظہیرآباد 27/ مئی (مشرقی آواز جدید):  موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) ظہیرآباد یونٹ صدر محمد ایوب احمد کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے رکنِ اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں SIR  میپنگ کے کاموں سے متعلق ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکمہ جات کے ذریعہ میپنگ کے کام شفاف اور منظم انداز میں جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا ازالہ ہو سکے ملاقات کے دوران آنے والی عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے مساجد کے اطراف بلیچنگ پاؤڈر کے چھڑکاؤ، گندگی کی بروقت صفائی، کچرے کی نکاسی اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی جیسے اہم امور کی جانب رکنِ اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی۔رکنِ اسمبلی نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل و ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور عیدالاضحیٰ کے پُرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایت دینے کا بھی تیقن دیا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وفد میں محمد یوسف علی صدر مسلم ایکشن کمیٹی،محمد اعجاز پاشاہ، محمد مرتضیٰ،محمد عبدالستار،محمد محبوب غوری، محمد کلیم الدین، محمد رئیس خان،محمد اسماعیل، محمد شمش الدین، محمدنصیرالدین، محمد یاسر خان،محمد نعیم اللہ،محمد عرفان احمد اعجاز و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے