بیدر۔ 29؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے سابق ایم ایل سی جناب اروندکمارارلی نے کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ کیاہے کہ نوجوان سابق وزیر پریانک کھرگے کو نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ دیاجائے۔ جناب اروندکمارارلی سابق رکن قانون سازکونسل نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے ارباب ِ مجاز سے کہاہے کہ کسان، غریب، دین دلت اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے نوجوان سابق وزیر پریانک کھرگے کو نئی کابینہ میں نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ دیاجائے۔ اس سے ریاست کے روشن مستقبل اور نوجوانوں کوآگے بڑھانے کے فارمولے پر چلاجاسکتاہے۔ اس عمل سے نوجوانوں کوسیاست میں آنے کاحوصلہ پید اہوگا۔ لہٰذا میرامطالبہ ہے کہ پریانک کھرگے کو آنے والی نئی کابینہ میں ڈپٹی چیف منسٹر کاعہدہ دیاجائے ۔
