بیدر۔ 2؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر اور اس کے گردونواح کے عوام کے لیے صحت کے شعبے سے ایک اور انتہائی اہم اور خوش آئند خبر ہے کہ پیٹ، جگر اور آنتوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب اعلیٰ معیار کے علاج اور ماہرانہ مشورے کے لیے شہر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ حیدرآباد کے معروف میڈیکور ہاسپٹلس (ہائے ٹیک سٹی) کے اشتراک سے بیدر کے گُدگے ہاسپٹل، اسٹیڈیم اورکے ای بی روڈ، نندی کالونی، بالمقابل کینرا بینک بیدر میں ایک خصوصی مشاورتی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ملک کے نامور کنسلٹنٹ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ، ہیپاٹولوجسٹ اور انٹرونشنل اینڈوسکوپسٹ ڈاکٹر ارون اروراPagadapelli ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے جمعرات کو صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک گُدگے ہاسپٹل بیدر میں مریضوں کے معائنے کے لیے ذاتی طور پر دستیاب رہیں گے۔ ڈاکٹر ارون ارورا پگڈاپلی پیٹ، جگر اور ہاضمے کے پیچیدہ امراض کے علاج اور جدید ترین تکنیک میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔ بیدر اور قریبی اضلاع کے ضرورت مند مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھائیں اور ہجوم سے بچنے کے لیے موبائل نمبر 7032291993پررابطہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح میڈیکور ہاسپٹلس (ہائے ٹیک سٹی) کے اشتراک سے بیدر کے وشوا ہاسپٹل
 (Vishwa Hospital)، بالمقابل کے ایس آر ٹی سی بس ڈپو، نیو بس اسٹینڈ، دیوی کالونی بیدر میں ایک خصوصی مشاورتی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ملک کے نامور اور سینئر نیورو اینڈ اسپائن سرجن ڈاکٹر امبریش اے کلیانکر (MBBS, M.S, M.Ch, ACNS ) ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے جمعرات کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2بجے تک وشوا ہاسپٹل بیدر میں مریضوں کے معائنے کے لیے بذاتِ خود دستیاب رہیں گے۔ ڈاکٹر امببرش اے کلیانکر دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پیچیدہ امراض کے علاج اور جراحی میں مہارت رکھتے ہیں۔ ضرورت مند بیمار ڈاکٹر امبریش کلیانکر سے ملاقات کے لئے قبل ازوقت اپائٹمنٹ کے لئے  موبائل نمبر 7032291993پررابطہ کرسکتے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع جناب شمس تبریز نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے