(18؍محرم الحرام کے موقع پر )
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
رب کی بس حکمت تھے زین العابدین ؓ
غم زدہ مورت تھے زین العابدین ؓ
قلب کی قربت تھے زین العابدین ؓ
روح کی راحت تھے زین العابدین ؓ
یار کی حجت تھے زین العابدین ؓ
حضرت ِ خَلوت تھے زین العابدین ؓ
کربلا میں دشمنوں کے ہاتھ سے
بچ چکی دولت تھے زین العابدین ؓ
جو بھی اللہ اور رسول اللہ کے ہیں
ان ہی کی وحدت تھے زین العابدین ؓ
اک گھرانہ کربلا میں لٹ گیا
اس کی اک بعثت تھے زین العابدین ؓ
جاننے والوں کو بھی معلوم ہو
دین کی عظمت تھے زین العابدین ؓ
میرؔ اُن پر بھیجتا ہوں میں سلام
اُخروی دولت تھے زین العابدین ؓ
