بیدر۔ 4؍جولائی (راست): سرکاری اردو ایل پی ایس مرکھل ، نز د جنواڑہ تعلقہ وضلع بیدر کے طلبہ وطالبات میں جناب حیدرعلی سوداگر ECOاردو برائے بی ای او دفتر کی زیرسرپرستی ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس کے تحت طلبہ میں نوٹ بک اور قلم کی مفت تقسیم عمل میں آئی ۔ جناب اسدسلیم مؤظف صدرمدرس نے طلبہ کو تلقین کی کہ جونوٹ بک دی گئی ہے اس میں  اردو ، انگریزی اور کنڑاکے روزانہ تین صفحات لکھنے کی طلبہ کوشش کریں۔ اور لکھنے کے بعد ان صفحات پر والدین کی دستخط لیں ، اسی طرح گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کریں۔ جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے طلبہ کو بتایاکہ دنیا کاہرشخص ایک دوسرے کاضرورت مند ہے۔البتہ ہر ضرورت مند کی سطح مختلف ہوتی ہے ۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی ضرورت مندوں میں شمارہوتے ہیں لہٰذاان طلبہ کو غریب نہیں بلکہ ضرورت مند کہاجائے تو مناسب رہے گا۔ جناب حیدرعلی شاکر اردو ای سی او برائے BEOدفتر بیدر نے اپنے خطاب میں طلبہ کو بتایاکہ وہ روزانہ اسکول آئیں۔ آپ کی تمام ضرورتیں حکومت پوری کررہی ہے۔ یونیفارم، جوتے، پاتابے، دوپہر کا گرم گرم کھانا، انڈے اور دیگر اشیاء کے ذریعہ حکومت ضرورت مندطلبہ کو مفت پڑھارہی ہے۔ اس موقع سے طلبہ وطالبات فائدہ اٹھائیں۔اولیائے طلبہ کو چاہیے کہ جب کبھی اسکول انتظامیہ انہیں بلائے وہ ضرورحاضر ہوں ۔تینوں مہمانان اسدسلیم ، یوسف رحیم بیدری اور حیدرعلی سوداگر کی اسکول کی جانب سے گلپوشی کی گئی۔ اور گل پیش کیاگیا۔ صدرمعلمہ اطہر افشاں صاحبہ نے تقریب کی صدارت کی ۔ جناب عبدالرشید مددگار معلم نے تقریب کی کارروائی چلائی اور ان ہی کے شکریہ پر تقریب اختتام کوپہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے