نعت پاک

جولائی 9, 2026
          ذکی طارق بارہ بنکوی
  سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی، انڈیا
پڑھ کر درود، بولوں مجھے کیا دکھائی دے
بیمارِ معصیت کا مداوا دکھائی دے
صد آفریں صحابہ کا حسنِ نگاہِ شوق
زخموں میں ان کو دین پنپتا دکھائی دے
دیگر سبھی ملوک جہاں کے لگے گدا
دربارِ مصطفٰے ہی بس اعلٰی دکھائی دے
لاکھوں چراغ جل کے بھی پاتے نہیں وہ نور
ذاتِ محمدی میں جو یکتا دکھائی دے
ٹوٹی ہوئی چٹائی پہ جو جلوہ گر رہا
عرشِ بریں کی بزم سے اعلٰی دکھائی دے
خورشیدِ حشر تاب کو  کرتا ہوا خجل
میرے نبی کا روئے تجلٰی دکھائی دے
تشنہ لبی کا چاہے  مداوا تو جا اُدھر
جس سمت سبز گنبدی دریا دکھائی دے
یہ دہر رونقوں سے جو آباد ہے بہت
شہرِ نبی کے سامنے صحرا دکھائی دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے