بیدر۔ 7/اگست (پریس نوٹ): اردو، ہندی اور دکنی زبان کے شاعر وادیب، ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار محمدیوسف رحیم میرؔبیدری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف انڈیا  کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آف کرناٹکا مسٹر وی انبوکمار سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ حالات کودیکھتے ہوئے اورکام کی رفتار، عوام کے کم ریسپانس کے پیش نظر ریاست کرناٹک میں SIRکی تاریخ بڑھاکر اپنانام ووٹر لسٹ میں درج کرانے کاریاست کی عوام کو موقع دیاجائے۔ جناب محمدیوسف رحیم میرؔ بیدری نے بتایاکہ کئی ایک خامیاں سسٹم میں بھی ہیں، اور رائے دہندگان میں بھی ہیں۔ کہیں رائے دہندگان چست ہیں تو کہیں بی ایل او سست اور غیرتکینکی فرد ہیں۔ کہیں انیومریشن فارم واپس نہیں ہوئے ہیں۔ کہیں پرBLOفارم پرکرنے اور اس کو اپلوڈ کرنے میں پیچھے رہ گئے یاپھر دوسری مجبوریاں حائل ہیں۔ کہیں پر رائے دہندوں کے نام 2002کی فہرست رائے دہندگان سے نکل گئے ہیں۔ گویاکہیں نہ کہیں جملہ نظام میں خامی رہی ہے۔ کسی ماہر نے معقول بات کہی کہ اس قدر کم وقت میں کام کا صدفیصد ہونا ناممکن ہے۔بلکہ 70فیصد بھی کام ممکن نہیں ہے۔ جناب میربیدری نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت خامیاں گنوانے کا نہیں ہے۔ سبھی کی طرف سے کچھ نہ کچھ کمزوریاں اورخامیاں
سامنے آئی ہیں۔لہٰذ ا یہ مسئلہ مزید وقت دینے حل ہوسکتاہے۔ کرناٹک کے بازو کی ریاستوں میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کئی دن کااضافہ کیاہے لہٰذا کرناٹک میں بھی SIRکے لئے ایک اور دفعہ وقت بڑھایاجائے تو یہ ہمارے اپنے شہریوں کے ساتھ مثالی برتاؤ اورہمدردی سے کام لیناکہلائے گا۔اردو، دکنی اور ہندی شاعر جناب میرؔبیدری نے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور الیکشن کمیشن آف انڈیا(مرکزی ذمہ دار) سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فوری توجہ کی بنیادوں پرکرناٹک میں SIRکے وقت میں 10دن کا اضافہ فرمائیں تو مہربانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے