کوہیر دکن یکم ستمبر(مشرقی آواز جدید): ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر للیتا دیوی نے پرائمری ہیلتھ سنٹر دگوال کا دورہ کیا۔ پی ایچ سی کی تمام خدمات کا معائنہ کیا۔ او پی ڈی، لیب، فارمیسی اسٹاک وغیرہ کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے اور ایم سی ایچ سروسز اور حکومت کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔واضح رہے کہ اس موقع پر مریضوں سے بھی ملاقات کرکے تفصیلات اکٹھا کی۔اس موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔
