غزل

ستمبر 20, 2026

صفی الرحمن صفی 

پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھنگر یوپی

جوانی کو ہرگز نہ برباد کرنا

خدا کو سدا دل میں آباد کرنا

گناہوں سے دامن ہمیشہ بچانا

نہ دل کو کبھی غم سے ناشاد کرنا

نمازوں کو ہرگز نہ چھوڑو کبھی تم

خدا سے سدا دل کی فریاد کرنا

سبق جو پڑھو دل میں اس کو بساٶ

سدا خوب محنت سے وہ یاد کرنا

جو ماں باپ امیدیں تم سے لگائیں

انہیں اپنے کردار سے شاد کرنا

نمازی بنانا تم بچوں کو اپنے

مساجد کو مولا کی آباد کرنا

اگر راہ میں کوئی مشکل جو آئے

تو ہمت سے اپنی اسے ماند کرنا

صفیؔ موت آئے گی اک دن تجھے بھی

تو عقبٰی کو اپنی نہ برباد کرنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے