ریاض(منصور قاسمی): ریاض، سعودی عرب میں صوبہ جھارکھنڈ کی نمائندہ تنظیم گلوبل جھارکھنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی 16 ؍نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر ڈاکٹر تنویر عالم کے دولت کدے پر ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں صدر تنظیم شاہ زین ارم، نائب صدر ڈاکٹر تنویر عالم ،جنرل سیکرٹری منصور قاسمی کے علاوہ امام الیاس ، محمد قیصر اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر شفا فردوس نے شرکت کی- میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،ان میں سے ماہانہ نشست اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی ، مجلس عاملہ میں نئے اراکین کی شمولیت، گروپ میں جدید افراد کی شرکت ، آئندہ ماہ 15 ؍نومبر کو ’جھارکھنڈ دیوس، کے موقعے پر ایک بڑے پروگرام کا منصوبہ اور اس کو کامیاب بنانے پر حکمت عملی اور غور و خوض کیا گیا- یہ بھی طے پایا کہ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر محمد عرفان کو بحیثیت مہمان خصوصی اس پروگرام کے لیے مدعو کیا جائے گا – نائب صدر تنظیم ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ: گزشتہ ماہ رانچی میں ڈاکٹر عرفان سے میری اور شاہ زین ارم کی ملاقات ہوئی تھی اور انھوں نے ہماری دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ: میرے لیے یہ باعث فخر ہوگا اور میں ضرور آؤں گا ، آپ لوگ تیاری کریں،،۔
اس عہد کے ساتھ میٹنگ ختم ہوئی کہ ’جھارکھنڈ دیوس ،کا پروگرام سارے احباب مل کر کامیاب اور یادگار بنائیں گے۔
