بیدر۔ 4؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈویژنل شریک انچارج اور بیدر اسمبلی حلقہ کے بھاجپا رہنما ایشور سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ ضلع بیدر کے بسواکلیان تعلقہ کے گناتیرتھ واڑی میں ایک 19 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ، ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے بگڑ گئی ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ عصمت دری اور قتل کے واقعات یکے بعد دیگرے رونماہو رہے ہیں۔ بدمعاشوں اور غنڈوں کو کوئی خوف نہیں۔

مسٹر ٹھاکر نے اپیل کی کہ وزیر داخلہ کو اس معاملے کی جامع تحقیقات کرنی چاہئے اور ملزمین کو قانون کے تحت سخت سزا دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ متاثرہ کے خاندان کو معاوضہ دیاجائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے