چٹگوپہ۔ 4؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہمیونسپل ہال میں تعلقہ لیگل سروس کمیٹی ،ہمنا آباد بار ایسوسی ایشن ہمنا آباد اور میونسپلٹی چٹگوپہ کے اشتراک سے ”قانونی آگاہی اور امدادی پروگرام” کا انعقاد کیا۔ پرشانت بادوڑیگے، معزز سینئر سول جج، جے ایم ایف سی کورٹ ہمناآباد،نے پروگرام کی صدارت کی۔مہمان خصوصی جناب حسام الدین چیف ٹاؤن میونسپل چٹگوپہ، جناب الطاف کھن گانوی، پرنسپل سول جج اور جے ایم ایف سی ہمناآباد ،شری روی کمار اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ہمناآباد، شری سی ایس چننپا نائب صدر بار ایسوسی ایشن ہمنا آباد، شری منجوناتھ ریڈی جنرل سکریٹری بار ایسوسی ایشن ہمناآباد، ریسورس پرسن شری ڈاکٹر چتر شیکھر چرلی ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایس پی کالج، چٹگوپہ نے مشعل روشن کرکے اور پانی ڈال کر پروگرام کا آغاز کیا۔ پرشانت بادوڑیگے، معزز سینئر سول جج، جے ایم ایف سی کورٹ ہمناآبادنے حق قانون کے مسئلہ پر تفصیل سے بات کی، کہاکہ آئین کے تحت تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جائے اور برادری کے نام پر امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے۔ اور ریسورس پرسن جناب ڈاکٹر چتر شیکھرچرلی، ایسوسی ایٹ پروفیسرنے طلباء کو آئین کے بنیادی حقوق کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس پروگرام میں میونسپلٹی کے ممبر مسٹرایم ڈی نصیر حکیم، میونسپل اسٹاف محترمہ پوجا ماحولیات انجینئر، محترمہ وانی آفس مینیجر، شری وجئے کمار ریونیو آفیسر، شری خواجہ میاں اسسٹنٹ انجینئر روی کمار سینئر ہیلتھ انسپکٹر، ویشالی جونیئر ہیلتھ انسپکٹر، شری سنتوش پی ڈی ایس، شری چدانند پتری پی ڈی ایس، مسٹر رامچندر چوارے کمیونٹی آرگنائزر، کویتا دوئی ڈی ایس ،سروجنی دوئی ڈی ایس، شری سنتوش کمارجونیئر پروگرامر، مسٹر بسواراج برادار اکاؤنٹنٹ، سچن، منجولا، اشونی اور سرکاری ملازمین، دیگر عملہ اور صحافی دوست، کالج کے طلباء ولکچررس موجود رہے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اس بات کی اطلاع ٹی ایم سی بلدیہ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے