عبدالقیوم ہمدم علی نگری
میرا دل میری جاں ہاں پریشان ہے
کیسا انسان ہے کیسا انسان ہے
دشمنی باہمی بے رحم آدمی
کتنا شیطان ہے کتنا شیطان ہے
گالیاں تو نے دیں ایک اوتار کو
تو بے ایمان ہے تو بے ایمان ہے
کیا کوئی دھرم کہتا ہے گالی بکو
کیسا حیوان ہے کیسا حیوان ہے
ان کے اصنام کو گالیاں نہ بکو
کہتا قرآن ہے کہتا قرآن ہے
ہم کو تہذیب دی پاک قرآن نے
اس کا دشمن بڑا یار نادان ہے
پھر بھی انگلی اٹھاتے ہیں وحشی ذلیل
نہ انہیں گیان ہے، نہ انہیں دھیان ہے
نہ کرے کوئی توہین سرکار کی
گر جو پہچان ہے گر جو پہچان ہے
کہہ دو ہمدم زباں اے عدو تھام لے
جنگ کا ورنہ پھر تجھ سے اعلان ہے
