مسٹربسوا راج دیشمکھ، ڈاكٹر لکشمن دستی، ڈاکٹر ماجد داغی اور دیگر کا خیرمقدم
کلبرگی 6/ ستمبر. (محمدیوسف رحیم بیدری): کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر بسوراج دیش مکھ اور بانی صدر لکشمن دستی نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں کلبرگی میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنا ضروری تھا جب آئین کے آرٹیکل 371 جے کو نافذ ہوئے 10 سال گزر چکے ہیں۔
کلیان کرناٹک کے عوام اس بات سے بہت خوش ہیں کہ وزیر توانائی پریانک کھرگے نے چیف منسٹر سمیت تمام وزراء کی رضامندی سے سرکاری اعلان کیا ہے جس کا وزیر نے مناسب وقت پر کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ملکارجن کھرگے اور دھرم سنگھ کی پہل سے 1982 میں کلبرگی میں اس وقت کے چیف منسٹر گنڈو راؤ نے ایسا جرات مندانہ فیصلہ لیا تھا۔ بی ایس یدیورپا، جگدیش شیٹر اور سدارامیا نے کلبرگی میں کابینہ کے اجلاس منعقد کیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں کلبرگی میں کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا ہے اور حکومت نے ضلع انچارج وزیر اور دیہی ترقی و پنچایت ، آئی ٹی بی ٹی وزیر کی تجویز پر 2024 میں کلبرگی میں تمام وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
”کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی 2024 میں کلبرگی میں کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کا سمیتی کے اعزازی صدر بسوراج دیش مکھ، بانی صدر لکشمن دستی، ڈاکٹر ماجد داغی ، پروفیسر بسوراج کمنور، ڈاکٹر گلاشٹی، منیش جاجو، لنگراج سرگاپورہ اور اشوک گروجی نے خیر مقدم کیا ہے ۔
