گلبرگہ کے کنڑابھون میں ویلفیرپارٹی کے نوجوانوں کاشاندار اجلاس، 8سے زائد اضلاع کے سینکڑوں نوجوان شریک
بیدر۔ 11؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ویلفیرپارٹی آف کرناٹک نے ریاست کرناٹک میں نوجوانوں کے لئے سیاسی پلیٹ فارم بنام ویلفیریووا کرناٹک مہیا کیا ۔ تین دن قبل گلبرگہ شہر میں نوجوانوں کی تنظیم لانچ کی گئی۔جس میں بیدر، گلبرگہ، رائچور ، کپل ، باگل کوٹ ، ہبلی ، دھارواڑ، اورگدگ اضلاع کے 150منتخب نوجوان شریک رہے۔ کنڑابھون گلبرگہ میں لانچنگ تقریب عمل میں آئی۔
ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک کے صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ انھوں نے جناب محمدرفیق جنرل سکریڑی ’’ویلفیریووا کرناٹک‘‘ کے حوالے پرچم کیا اور ریاستی سکریڑی کی ذمہ داری ادا کرنے کوکہاگیا۔ اس توقع کا اظہار کیا کہ محمد رفیق جنرل سکریڑی اس کام کوبخوبی انجام دیں گے۔ ویلفیریوواکرناٹک صرف نوجوانوں کاخواب نہیں بلکہ ایک ویلفیراسٹیٹ کے قیام میں نوجوانوں کی لازمی شرکت کاپلیٹ فارم ہے۔
بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بتایا کہ ویلفیر یووا کرناٹک نوجوانوں میں قانونی بیداری کے علاوہ سیاسی شعور پیدا کرنے کاکام ترجیحی بنیادوں پرانجام دے گی۔ نوجوانوں کے مسائل کاحل ، نوجوانوں کی بے روزگاری کی طرف حکومت کو متوجہ کرانا، روزگار کی اسکیمات سے نوجوانوں کو متعارف کروانا، اور ایک ویلفیراسٹیٹ کے قیام نوجوانوں کوتیار کرنا جیسے کام ہمارے یووا انجام دیں گے۔ نارتھ کرناٹک میں لانچنگ کے بعد ویلفیر یووا کرناٹک تنظیم کے لئے نوجوانوں میں ممبرشپ شروع ہوگئی ہے۔
موصوف نے بتایاکہ جنوبی کرناٹک میں بھی اس تنظیم کوایک ہفتہ بعد منگلور میں لانچ کیاجائے گا۔ WPIکے ریاستی ذمہ داران نائب صدور، سکریڑیز، خازن اور دیگر عہدیداران شہ نشین پرموجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ایڈوکیٹ طاہر حسین کے ذرائع نے دی ہے۔
