بیدر۔ 23؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): کے پی سی سی کے صدر مسٹر ڈی کے شیوکمار کی طرف سے تشکیل دی گئی ستیہ شودھنا کمیٹی نے کل بیدر پارٹی دفتر کا دورہ کیا تاکہ بیدر میں کرناٹک پردیش کانگریس پارٹی کے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں کس طرح کام کیاگیا، ہماری دی گئی ضمانت نے کس طرح کام کیا اور اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات دونوں پر اس کااثر کتناپڑا۔ مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین اور گورنمنٹ لیجسلیٹو کونسل کے چیف وہپ مسٹر سلیم احمد، سابق چیف وہپ نارائن سوامی، سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے مسز اوما شری، ایم ایل اے اور ورکنگ صدر مسٹر وسنت کمار نے اس تعلق سے جانکاری حاصل کی۔

سابق ایم ایل سی ڈاکٹر اروندکمارارلی نے مہمانان کااستقبال کیا۔ ڈی سی سی چیرمین بسوا راج جابشٹی، امرت چمکوڑے، آنند دیوپا، سداما داس، کے پی سی سی کے نائب صدر اوربیدر کے ضلعی صدر سبھاش راٹھوڑ، ضلع جنرل سکریڑی ایم اے سمیع اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع اروندکمارارلی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے