ڈاکٹر لکشمن دستی، بسواراج دیشمکھ اور ڈاکٹر ماجد داغی و دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب
کلبرگی 23 / ستمبر: علاقہ کلیان کرناٹک کے مرکزی مقام گلبرگہ میں کابینی اجلاس کے انعقاد سے اس علاقہ کو حاصل مراعات کا تیقن دینے والے وزیراعلیٰ نے اندرون ہفتہ عشرہ 545 پولیس سب انسپکٹر (سول) عہدوں کی مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات میں علاقہ کلیان کرناٹک کے 371 جے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اس علاقہ کے امیدواروں کے ساتھ سراسر ناانصافی کی گئی ہے.
اس بات کی شکایت عہدیداران کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی ڈاکٹر لکشمن دستی، مسٹر بسواراج دیشمکھ، ڈاکٹرماجد داغی، پروفیسر بسواراج کمنور اور ڈاکٹربسواراج گلشٹی نے آج دوپہر پتریکا بھون کلبرگی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی. انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ 545 پولیس سب انسپکٹر (سول) عہدوں پر بھرتی کے لئے جاری عمل میں ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف انسپکٹرز نے حکومت کو خط لکھ کر 06-06-2020 کے سرکلر کے مطابق 371 جے ریزرویشن حاصل کرنے والے امیدواروں کی سلیکشن لسٹ کو گمراہ کن طریقے سے پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو غلط باور کرتے ہوئے علاقہ کلیان کرناٹک کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، موجودہ حکومت کو 01-02-2023 کے سرکلر کے مطابق تقرری کرنے والے حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ انتہائی قابلِ مذمت ہے کہ وزیر اعلیٰ کو گمراہ کر رہے ہیں اور کلیان کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
گووند کرجول، جو پچھلی بی جے پی حکومت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین تھے، نے 06-06-2020 کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ علاقہ کلیان کرناٹک کے امیدوار تقررات کے دوران ریزرویشن کے لئے علحدہ درخواست دیں۔ اس طرح اگرعلیحدہ علیحدہ درخواستیں دینی ہو تو مستقبل قریب میں سروس کے لئے 371 جے ریزرویشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، اس مسئلہ پر سری راملو نے 01-02-2023 نے جی او جاری کیا تھا ، اسی کے مطابق کلیان کرناٹک کے امیدواروں کو پہلے میرٹ کی بنیاد پر اور بعد ازاں کیڈر پرغور کیا جانا چاہئے ۔
واضح رہے کہ سدارامیا کی قیادت والی حکومت کی تشکیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 371 (جے) پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین پریانک کھرگے نے کلیان کرناٹک کے امیدواروں کو انصاف دلانے کے لئے جنوری 2024 میں ایک میٹنگ کی تھی اور 01.02.2023 کو ایک سرکلر جاری کیا تھا۔
حالانکہ 01-02-2023 کا سرکلر نافذ ہے، لیکن یہ خوش آئند ہے کہ جب ہمارے وزراء کے علم میں یہ لایا گیا کہ محکمہ داخلہ کلیان کرناٹک کو دھوکہ دینے کی سازش کر رہا ہے، تو وزراء پریانک کھرگے اور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے اسے صحیح وقت پر وزیر اعلی ٰ کے علم میں لایا اور غلطی کو درست کیا۔
سمیتی پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کلیان کرناٹک ریجن کے امیدواروں کو مستقل طور پر انصاف دلانے کے لئے جرات مندانہ اقدامات کرے اور 01-02-2023 کے سرکلر میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایک نیا سرکلر جاری کرے اور میرٹ اور روسٹر پالیسی کے مطابق فوری طور پر سلیکشن لسٹ کی تیاری میں سہولت فراہم کرے۔ تاہم، اس طرح کی ناانصافی علاقہ کلیان کرناٹک کے عوام قبول نہیں کریں گے، کلیان کرناٹک کے عوام کی طرف سے کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی کلیان کرناٹک کے عوام کے حقوق و مسائل اور ان کے انصاف کے لئے نمائندگی کرے گی ۔
عہدیداران نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر حکومت تقررات ، پروموشن اور تعلیمی داخلوں میں بار بار دوہیرا رویہ اپناتی ہے، تو کلیان کرناٹک کے تمام اضلاع میں حکومت کے خلاف سخت احتجاج منظم کیا جائے گا۔ اس موقع پر بسوراج دیش مکھ اعزازی صدر ،ڈاکٹر لکشمن دستی بانی چیئرمین کلیان کرناٹک ہورتا سمیتی کے علاوہ ڈاکٹر ماجد داغی بانی نائب صدر سمیتی، پروفیسر بسوراج کمنور ماہرِ معاشیات ڈاکٹر بسوراج گلاشیٹی وغیرہ موجود تھے.
