مہراج گنج (نمائندہ): آج 24/ستمبر بروز سہ شنبہ کو آنند نگر پھریندا سے متصل گوپلا پور شاہ کے دینی تعلیم کے مرکز مدرسہ عربیہ جامع العلوم میں تعلیمی جائزہ میٹنگ کا اہتمام دن میں 11/بجے کیا گیا ۔جس کی صدارت جامع العلوم کے صدر اعجاز صاحب نے کی ، مفتی و مولانا محمد شمیم صاحب قاسمی نے میٹنگ کی کاروائی کو چلایا ۔
مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محبوب نگر گدھ مروا سدھارتھ نگر کے صدر المدرسین مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی نے بطور مہمان خصوصی اس جائزہ میٹنگ میں شرکت فرمائی اور جامع العلوم کی تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا نیز اساتذہ کرام کی محنت پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ۔
اس تعلیمی جائزہ میٹنگ میں مدرسہ عربیہ جامع العلوم کے اساتذہ اور کمیٹی کے کچھ ممبران نے بھی شرکت کی۔ مولانا نور الاسلام قاسمی کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا ۔
