چٹگوپہ:  چٹگوپہ تعلقہ کے کوڑمبل گرام پنچایت  کے صدر رمیش بھنڈاری نے پچھلے دنوں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد گرام پنچایت صدر کے لئے انتخابات کیا گیا ۔ جس میں الیکشن افسر لکشمی برادار نے الیکشن کی کاروائی چلائی اور وائیجیناتھ بھوسگی کو بلا مقابلہ صدر کے لئے منتخب ہوئے کیونکہ ان کے خلاف کسی اور امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔
اس موقع پر گرام پنچایت پی، ڈی او، سنگمیش موجود تھے۔ اس کے بعد منتخب صدر، نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے  یقین دلایا کہ گاؤں کی ترقی کے لیے اور زیادہ کوششیں کی جائیں گی۔  اس کے بعد گاؤں والوں نے صدر اور نائب صدر کی شالپوشی گلپوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کیا۔
   اس موقع پر گرام پنچایت  سوورنا، شنکر راؤ، شاردابائی، ہمنمنتھ، سرسوتی، شوبھاوتی، کویتا، راجپا، جریپا، رام شیٹی، سراج بندگی، ویرانہ بھنڈاری، سوجاتا، رام شیٹی اور بیرپہ مارتھنڈ و دیگر عوام  موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے