چٹگوپہ۔27/ ستمبر (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے اردو ہائی اسکول ( گرلز و بوائز ) نرنا میں جناب محمد جاوید لشکری صدر ایس،ڈی،ایم،سی ہائی اسکول نرنا کے ہاتھوں طلبہ و طالبات میں دو پہر کے کھانے میں انڈوں کی تقسیم کے پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔
ریاست کی سدرامیا حکومت نے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے تعاون عمل سے طلبہ میں غذائی قلت کو دور کرنے خون کی کمی کو روکنے کے مقصد سے ہفتہ میں 6 انڈے دینے کا پروگرام 25 ستمبر سے تمام سرکاری اور امدادی اسکولوں میں شروع کر چکی ہےاسی طرح اردو ہائیر پرائمری اسکول (گرلز وبائز) کے طلبہ وطالبات میں بھی جناب محمد تراب الدین صدر ایس ،ڈی،ایم،سی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔
اس تقریب کے موقع پر ایس،ڈی،ایم،سی اراکین میں محمد سلیم (لنگڑیوالے)، حافظ محمد فیاض کے علاوہ صدر معلم جناب محمد فلاح الدین اور دیگر معلم و معلمات اور وغیرہ موجود تھے۔
