گلبرگہ 27/ ستمبر(ڈاكٹر ماجد داغی):  اسٹنٹ پولیس انسپکٹرس کی ذہنی تربیت کے لیے ایک کارگاه بروز جمعرات بتاریخ 26 / ستمبر 2024 کو گلبرگہ کے پولیس ٹریننگ اسکول ناگن ہلی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں پولس، اسٹنٹ سب انسپکٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عرفان ماہر نفسیات ضلعی امراض دماغیہ اور بہمنی کریٹیکل کیئر ہاسپٹل گلبرگہ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا جہاں انھوں نے خصوصی خطبہ دیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عرفان مہا گاؤیں نے پولس افسران کو بتایا کہ دماغی تناؤ سے کس طرح نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے افسران کو کیا کرنا ہوگا نیز انھوں نے دماغی دباؤ اور کسی کیس کو سلجھانے کے دوران پیدا ذہنی دباؤ کس طرح دور کیاجائے اس کے گر بتائے اور پرسکون رہنے کے لیے کئی طرح کے نفسیاتی ہنر بتائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے