• علامہ محمد عمر قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ نور العلوم مہدیو سنت کبیر نگر بحیثیت مشاہد (آبزرور) شریک رہے۔
  • مولانا ظہیر انوار قاسمی مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ بستی ضلع صدر اور مولانا قیام الدین القاسمی ضلع جنرل سکریٹری ہوئے منتخب

بستی (پریس ریلیز): جمعیتہ علماء ضلع بستی اترپردیش کا انتخابی اجلاس جامعہ اسلامیہ نور حیات پرسا جعفر کی مسجد میں مولانا ظہیر انوار قاسمی مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ بستی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بحیثیت مشاہد (آبزرور) علامہ محمد عمر قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ نور العلوم مہدیو سنت کبیر نگر نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ عبداللہ قاسمی دارالعلوم محمدیہ ببھنان بستی کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔

قاری محمد سیف استاذ جامعہ اسلامیہ نور حیات نے نعت پاک پیش کیا جبکہ جمعیتہ علماء ہند کا ترانہ محمد ابصار احمد صاحب قاسمی لوہٹی نے پڑھا۔

اجلاس کی نظامت مولانا قیام الدین القاسمی نے کی۔ مولانا نبی سرور قاسمی کردہ نے جمعیتہ علماء ضلع بستی کی دوسالہ ٹرم کی حوصلہ بخش کارروائی نہایت ہی مختصر اور جامع انداز میں پیش کیا، جس کی تائید و توثیق مجلسِ منتظمہ کے اراکین نے کی۔

ضابطہ کے مطابق آبزرور علامہ محمد عمر قاسمی کی نگرانی میں انتخابی کارروائی عمل میں آئی۔

مولانا ظہیر انوار قاسمی مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ بستی کو ضلع صدر، مولانا قیام الدین القاسمی کو ضلع جنرل سکریٹری، مولانا حفیظ الرحمٰن قاسمی کو ضلع خازن جبکہ مولانا مہر علی مظاہری مہتمم جامعہ عربیہ تعلیم الدین حسنی کو ضلع معاون خازن منتخب کیا گیا۔

ضلع نائب صدر کے لئے مولانا عبد الحلیم مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ حیات العلوم پریلا غریب ، مولانا ابوالکلام مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ حمایت الاسلام کردہ اور مولانا وصی اللّٰہ قاسمی مجھوا کا انتخاب عمل میں آیا۔ اور معاون سکریٹری مولانا محمد ارشد اللّٰہ مجھوا چودھری ، مولانا عزیز الدین لچھمن پور ، مولانا حمید اللّٰہ قاسمی ڈنگرہا کو بنایاگیا جبکہ محمد معروف ایڈوکیٹ کو قانونی صلاح کار اور معاون صلاح کار مولانا شبیر احمد مظاہری صدر رشیدیہ ریفارم سوسائٹی کو نامزد کیا گیا۔

اسی طرح ضلع کی مقامی، شہری جمعیتوں کا انتخاب بلاک اور تحصیل سطح پر عمل میں آیا۔

حافظ عبد القیوم رام گڑھ چھاؤنی کو جمعیتہ علماء تحصیل ہریا کا سرپرست ، مولانا نبی سرور قاسمی کردہ کو تحصیل صدر ، مولانا امجد علی ندوی پیڑار کو تحصیل سکریٹری ، مولانا اشتیاق احمد قاسمی عین پور کو معاون سکریٹری ، حافظ عبد الرحمٰن پڑریا کو تحصیل خازن نامزد کیا گیا

ڈاکٹر منصور احمد قاسمی کو شہر بستی صدر ، مولانا حفیظ الرحمٰن ندوی کو نائب صدر ، ماسٹر محمد اشرف علی کو شہر سکریٹری ، ماسٹر محمد یعقوب خیر مسجد گاندھی نگر کو معاون سکریٹری ، عبد الوحید بھائ ڈرائ فروٹ والے کو شہر خازن منتخب کیاگیا۔

جمعیتہ علماء تحصیل صدر بستی کے مولانا محمد احمد قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ نور حیات پرسا جعفر کو صدر ، حافظ شمیم احمد ناظم مدرسہ دارالفلاح جموہرا کو نائب صدر اور خورشید احمد ممبر ضلع پنچایت بستی کو تحصیل خازن منتخب کیا گیا۔

مولانا شہاب الدین قاسمی کو جمعیتہ علماء بنکٹی بلاک کا صدر ، مولانا معراج احمد قاسمی کو نائب صدر ، مفتی عبد التواب قاسمی کو سکریٹری ، حافظ غلام محمد کو معاون سکریٹری ، مفتی محمد شہزادقاسمی کو خازن اور مولانا محمد خالد کو معاون خازن بنایا گیا۔

جمعیتہ علماء تحصیل رودھولی کا صدر مفتی سعید احمد مظاہری ناظم مدرسہ اصلاح المسلمین جمدا شاہی کو نامزد کیا گیا جبکہ مولانا محفوظ الرحمٰن قاسمی کو تحصیل خازن بنایا گیا۔

مولانا محمد صدیق صدیقی مہتمم مدرسہ ہدایت العلوم بڑھیا کو تحصیل صدر ، حافظ وصی احمد مہتمم مدرسہ مصباح العلوم اتر ڈیہ اور حاجی عبد الماجد منیجر عمر حبیب اکیڈمی کو تحصیل خازن بنایا گیا۔

مولانا اظہر الدین قاسمی ناظم مدرسہ جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم کمہریا کسورا کو بہادر پور بلاک کا صدر اور عبد الرحمٰن بھائی کو خازن بنایا گیا۔

انتخابی اجلاس کے آبزرور علامہ محمد عمر قاسمی کے تاثراتی بیان اور کلماتِ دعائیہ کے ذریعہ اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس کے داعی مولانا محمد احمد قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ نور حیات پرسا جعفر نے مہمان علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے