بیدر۔ 16؍اکٹوبر(محمدیوسف رحیم بیدری): جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر مسٹر نکولائی یانکوف نے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں منعقدہ ‘اُدبھاو، انٹرنیشنل فوک ڈانس فیسٹیول’ کا افتتاح کیا۔
بعد ازاں انہوں نے راشٹریہ جانپد بڈکٹو کلا پریشد کے سکریٹری ڈاکٹرراج کمار ہباڑے کی درخواست پر اگلے سال 2025 میں کرناٹک کے شہر بیدر میں بین الاقوامی فوک ڈانس فیسٹیول کا انعقاد کرنے کاتیقن دیا۔ منصوبہ ساز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کیشو پانڈے، وائس چیئرمین مسز کرن مادھوریا، سکریٹری دیپک تومر نے بھی اپنی رضامندی کااظہار کیاہے۔ راجکمار ہباڑے نے یہ بات بتائی۔

مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فوک ڈانس فیسٹیول میں کرغزستان، نیدرلینڈ، بلغاریہ، آرمینیا، سری لنکا اور بھارت کی مختلف ریاستوں کے فن کاروں نے شرکت کی اور اپنی شاندار پرفارمنس دی جس نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ مسٹرہباڑے نے کہا کہ کرناٹک جانپدپریشد بیدر کے آرگنائزنگ سکریٹری پرکاش کنالے، جوائنٹ سکریٹری شیوشرنپا گنیش پوراور دیگر مقامی منتخب نمائندے پروگرام میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے